یورپی یونین کا مشکل حالات میں ایک اچھا فیصلہ
17 جولائی 2019آج کل انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اس طرح کے لمحات آتے ہیں کہ بولے ہوئے الفاظ فیصلہ کُن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اُرزولا فان ڈیئر لائن نے منگل کو اسٹراس برگ میں واقع یورپی پارلیمان میں ایسا ہی کر دکھایا ہے۔ پارلیمان میں ایک اچھی تقریر کرنا بھی ایک فن ہوتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر اہم فیصلے کسی بحث کے آغاز سے پہلے ہی کیے جا چکے ہوتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ صورتحال مختلف تھی۔ یہ ایک ایسا دن تھا کہ جرمن اُمیدوار کے لیے سب کچھ ممکن تھا۔ انہیں یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ یورپی پارلیمان کا بڑا اور بعض اوقات مشکل اسٹیج سنبھال سکتی ہیں۔ انہیں شک کا اظہار کرنے والوں کا اعتماد جیتنا تھا، اپنے حامیوں کی حوصلہ افزائی کرنی تھی اور مخالفین کو بہترین پیش کش کے ساتھ کشتی کی ہوا کی طرح اپنے ساتھ لینا تھا۔ اور ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ انہیں یورپی اتحاد کا بھی خیال رکھنا تھا۔
فیمینسٹ، سماجی اور ماحول پسند
ان کے پاس یہ سب کچھ تھا لیکن اس کے باوجود وہ کم اکثریت سے ہی منتخب ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس فیمینسٹ لیڈر نے خود کو سماجی اور ایک ماحول پسند کے طور پر پیش کیا، جو ان کی قدامت پسند جماعت کے دوستوں کو پسند تھا اور انہوں نے انتہائی خود اعتمادی سے خاتون ہونے کا بھی فائدہ اٹھایا۔ شاید ان کا بہترین فیصلہ ایک ساتھ تین زبانوں میں تقریر کرنے کا تھا۔ فرانسیسی زبان یورپی یونین میں شہری شمولیت کی نئی طاقت کے احساس کے لیے، انگلش سخت حقائق اور مطالبات کے لیے اور جرمن زبان کا استعمال انہوں نے تقریر کے جذباتی اختتام کے لیے کیا، جس میں برسلز میں پیدا ہونے والی اس سیاستدان نے وہ تاثر دیا، جو انہوں نے اپنی بائیوگرافی میں دیا تھا کہ وہ ایک یورپی سیاستدان ہیں۔
واضح طور پر دوسری پسند
یہ کوئی راز کی بات نہیں کی فان ڈیئر لائن اس عہدے کے لیے دوسرا انتخابات تھیں۔ لیکن انہیں یہ بھی علم تھا کہ وہ مہارت، دنیاداری اور ایک بہترین اندازِ نمائش کے ساتھ اس صورتحال سے نمٹ سکتی ہیں۔ وہ سب کچھ کُھو بھی سکتی تھیں لیکن انہوں نے سب کو حیران کر دیا اور اپنی کمزوری کو طاقت میں بدل ڈالا۔ انہوں نے یورپ مخالف اور یورپی یونین چھوڑنے والوں سے بے اعتنائی برتی اور ان کی اشتعال انگیزی کا بھی نرم مزاجی سے مقابلہ کیا۔ انہیں یہ راستہ اور طریقہء کار مستقبل میں بھی اختیار کرنا ہو گا تا کہ انتہائی دائیں بازو کی طاقتوں کا راستہ روکا جا سکے۔
ان تمام چیزوں کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ یورپی کمیشن کی ایک کامیاب سربراہ ہوں گی لیکن یورپی پرلیمان کے لیے یہ ایک اچھا آغاز ضرور ہے۔
اِنس پول / ا ا / ک م