سربیا اس وقت ایک سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جس کا آغاز ایک ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے ہوا۔ یہ اسٹیشن اسی ریلوے لائن پر واقع ہے، جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حصہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ چین سے تعلق کی بنا پر ہنگری اور سربیا پر کیا اثرات پڑیں گے۔