بھارت میں خوراک ایک سیاسی علامت بن چکی ہے۔ دائیں بازو کے ہندو گروپ اپنے مذہبی تہواروں کے دوران گوشت فروش قصائیوں کی دکانوں کو اکثر زبردستی بند کرا دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل خود ساختہ ’’گائے کے محافظ‘‘سخت گیر ہندوؤں کی مسلم اقلیت کے خلاف وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔