کینجھر جھیل میں فلوٹنگ سولر پینلز کے ايک منصوبے کے تحت تقریباً 500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ تاہم مقامی ماہی گیروں کو خطرہ ہے کہ اس سے ان کا روزگار متاثر ہو گا۔ ماحولياتی ماہرین بھی اس منصوبے کے حوالے سے شکوک و شبہات رکھتے ہيں۔ وقاص علی کی رپورٹ۔