یہ صرف ایک رپورٹ نہیں بلکہ ان بیٹیوں کی کہانی ہے، جنہوں نے روایتوں کے خلاف قدم اٹھایا، میدان میں جگہ بنائی اور دنیا کو دکھا دیا کہ خواب جیت سکتے ہیں۔
بلوچستان کے روایتی قدامت پسند معاشرے میں، جہاں لڑکیوں کا کھیلنا کودنا اب بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہاں کوئٹہ کی ہزارہ ویمن فٹ بال اکیڈمی نے چالیس سے زائد لڑکیوں کو نہ صرف کھیلنے کا موقع دیا بلکہ انہیں خوداعتمادی، آزادی اور شناخت بھی دی۔