دنیا میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان کی آگہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کا شکار ہے۔ ملک میں اس کا علاج نہ صرف انتہائی مہنگا ہے بلکہ علاج کی سہولیات بھی محدود ہیں۔ ایسے میں کراچی کا بیت السکون ہسپتال ضرورت مند افراد کے لیے ایک نعمت ثابت ہو رہا ہے۔