بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک ریزورٹ کے قریب کم از کم 26 سیاحوں کو قتل کر دیا، جبکہ کم از کم تین درجن افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ حملہ حالیہ برسوں میں شہریوں پر ہونے والے حملوں سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔