کچھ ہی دن پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے الاسکا میں ملاقات کی تھی۔ اب وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد انہوں نے پوٹن اور زیلنسکی کے درمیان براہِ راست ملاقات کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ہے۔