پندرہ سالہ کشمیری لڑکی درافشاں محی الدین نے سری نگر میں مارشل آرٹس کی ایک اکیڈمی کھولی ہے، جہاں بچیوں کو اپنے دفاع کی تربیت دی جاتی ہے۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں جنسی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے تناظر میں بہت سی لڑکیاں مارشل آرٹس سیکھ رہی ہیں۔