سری لنکا نے یکبارگی استعمال والے سات اقسام کے پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جلد ہی اس پابندی کا نفاذ ہو جائے گا۔ کئی دہائیوں سے ہاتھی، ہرن اور دیگر جنگلی جانور پلاسٹک کھانے سے مر رہے ہیں۔ اسی لیے سیاستدانوں کی جانب سے پلاسٹک پر سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔