اقرا عزیز پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں۔ ان کے ڈرامے سنو چندا، رانجھا رانجھا کردی، رقیب سے، خدا اور محبت، اور منت مراد، انتہائی شہرت کے حامل ہیں۔ ڈراموں کی مقبول اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقرا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ ہماری نامہ نگار کوکب جہاں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقرا عزیز سے خصوصی گفتگو کی۔