خواتین کے متعلق روایتی سوچ کو تبدیل کرتی پاکستان کی خاتون باسکٹ بال کھلاڑی عائشہ اجلال بڑے پیمانے پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ اس کھیل کے بارے میں عموما خیال کیا جاتا ہے کہ اسے زیادہ تر مرد ہی کھیلتے ہیں۔ عائشہ نے اس سوچ کو بدلنے کی کوشش کی ہے جو کہ اتنا آسان نہیں تھا۔