بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ اور کشیدگی کے ماحول میں سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کہتے ہیں کہ پیار کی بولی میں جو دم ہے، وہ بندوق کی گولی میں نہیں ہے۔ ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس بات کو برداشت نہیں کرے گا کہ اس کا پڑوسی ملک اس کے یہاں دہشت گردی کرتا رہے۔ اس لیے "سب سے پہلے پاکستان کو سدھرنا ہوگا۔"