جبری مشقت کے خلاف آواز بلند کرنے والے پاکستان کے گمنام ہیرو اقبال مسیح کے نام پر اٹلی میں سترہ اسکول ہیں اس نو عمر پاکستانی بچے کو اٹلی میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ 16 اپریل 1995 کو اقبال مسیح کو 12 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اب اس دن کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اٹلی میں اقبال کے نام سے منسوب اسکول کے بارے میں دیکھیے حافظ احمد کی یہ ویڈیو رپورٹ