پاکستان کا دورے کرنے والی شاہی شخصیات
25 نومبر سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا تین روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ دنیا بھر کے شاہی خاندان کے افراد مختلف ادوار میں پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں آئیے آپ کو تصاویر کی صورت میں اس کی تاریخ دکھاتے ہیں۔
ملکہ میکسیما
25 نومبر سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ وہ تین روز تک قیام کریں گی۔
شاہ ایران
سن 1950 اور سن 1970 میں شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ملکہ الزبتھ
ملکہ برطانیہ الزبتھ نے پہلی مرتبہ پاکستان کا سرکاری دورہ فروری سن 1956 میں کیا تھا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ بھی موجود تھے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دوسری مرتبہ 36 سال بعد سن 1997 میں پاکستان آئی تھیں۔
شاہ فیصل
سعودی فرمانروا شاہ فیصل نے 1974ء میں پاکستان کا دورہ کیا اور اسلامی سربراہی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
اردن کا شہزادہ
اردن کے شہزادہ حسن بن طلال اپنے بھائی بادشاہ حسین بن طلال کے ساتھ اگست 1968ء کو پاکستان کے دورے پر آئے اور یہاں شہزادہ حسن کی شادی ثروت سے انجام پائی۔
شہزادی ڈیانا
شہزادی ڈیانا نے پہلی مرتبہ ستمبر 1991ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ڈیانا دوسری مرتبہ فروری 1996ء میں پاکستان تشریف لائیں۔ تیسری مرتبہ شہزادی ڈیانا مئی 1997ء پاکستان آئی تھیں
تھائی ولی عہد
تھائی لینڈ کے ولی عہد مہا وجیرا لونگ کورن نے سن 2005 کے زلزے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔
شہزادہ چارلس
شہزادہ چارلس پرنس آف ویلز نے اکتوبر 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ جس میں ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
سعودی شاہ
سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز نے سن 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ
نومبر 2007 ء میں اردن کے شاہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔
حماد بن عیسی
2014 میں بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی بن خلیفہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔
سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔
زید بن سلطان
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔
کیٹ اور ولیم
برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 2019 مین پاکستان تشریف لائے۔