پاکستان کی آبادی کا تقریباً 49 انچاس فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے لیکن ملکی معیشت میں ان کی شرکت اس کے نصف سے بھی کم ہے۔ خواتین کی افرادی قوت میں کم شرکت صرف ایک صنفی مسئلہ نہیں بلکہ ایک معاشی نقصان بھی ہے۔ کیونکہ اگر آدھی آبادی ملکی لیبر فورس کا حصہ نہیں بنے گی تو معیشت کا پہیہ کیسے چلے گا؟