پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں پٹرول اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی کے اخراجات پورا کرنا ناممکن بنا دیا ہے ایسے حالات میں عید جیسا مذہبی تہوار منانے کے لیے وسائل کا انتظام کرنا عام شہریوں میں مزید پریشانی اور نا امیدی کا سبب بن رہا ہے