پاکستان میں ستائیس یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے حوالے سے سینیئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار کے بنیادی حق کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کے بقول ریاست کو فیک نیوز اور جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہیے نا کہ پورے چینل بلاک کر دیے جائیں۔