مہاجرت کے حوالے سے دباؤ کے سبب نئی آنے والی جرمن حکومت نے افغان مہاجرین کا خصوصی ایڈمشن پروگرام ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اب اس مقصد کے لیے مزید پروازوں کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے اس پروگرام کے تحت آنے والی آخری پرواز میں سوار مسافر جہاں خوش تھے، وہیں وہ تھوڑے اداس بھی تھے۔