’پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے‘
19 فروری 2025
افغان سفارتخانے کی طرف سے انتہائی سخت الفاظ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان شہریوں کو دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، ان کی تلاشی لی جا رہی ہے اور پولیس کی طرف سے افغان شہریوں کو ان دونوں شہروں سے نکل کر ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان ميں افغان مہاجرين کی زندگی: کريک ڈاؤن، بے يقينی اور مشکلات
اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارتخانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ،''افغان باشندوں کو حراست میں لینے کا یہ عمل بغیر کسی باضابطہ اعلان کے شروع ہوا اور اس بارے میں سفارت خانے کو کسی بھی رسمی خط و کتابت کے ذریعے باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
طالبان کا جبر نہیں تو پاکستان میں افغان پناہ گزین پریشان کیوں؟
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کےاعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افغان شہریوں کے علاوہ تقریباً 1.45 ملین افغان پناہ گزینوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
ک م ⁄ ش ر (اے پی)