پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بی ایل اے کی طرف سے صوبہ بلوچستان میں ٹرین پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے قریب 450 مسافروں میں سے 155 افراد کو رہا کرا لیا ہے۔ مزید یہ کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہے اور اب تک بی ایل اے کے 27 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔