پاکستانی شہر ٹیکسلا کے نواحی قصبے بھوئی گاڑ میں راجہ نور محمد نظامی نے ہزاروں سال پر محیط تاریخ کو ایک چھوٹے سے کمرے میں محفوظ کر رکھا ہے۔ ان کے قائم کردہ ذاتی کتب خانے اور عجائب گھر میں قدیم عہد کے سکے، نادر قلمی مخطوطات، نایاب تاریخی کتب کے علاوہ آثارِ قدیمہ کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ بلال بصیر کی ویڈیو رپورٹ دیکھیے۔