دہلی سے تقریبا 75 کلومیٹر دور گنگناؤلی گاؤں کی آبادی ساڑھے سات ہزار نفوس پر مشتمل ہے لیکن اس گاوں کے ایک تہائی نوجوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ گاؤں کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد الرجی، جسمانی معذوری، اعصابی مرض یا سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔