ایمسٹرڈم کی میونسپل کارپوریشن میں سماجی ہم آہنگی کی پالیسی کی مشیر اور یورپی یونین کے مشاورتی بورڈ برائے مہاجرت کی رکن، پاکستانی نژاد انیلا نور نے ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مہاجرین کی پہلی نسل نے تو خود کو پیسہ کمانے تک محدود رکھا اور افسوسناک بات یہ ہے کہ والدین نوجوانوں کو معاشرے کا حصہ بنانے میں ناکام رہے۔