بھارت ميں مذہبی بنيادوں پر کشيدگی اور امتيازی سلوک اس قدر بڑھ گئے ہيں کہ مسلمانوں کے ليے کرائے پر مکان لينا بھی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ کئی مبصرين کا ماننا ہے کہ ماضی میں کثير الثقافتی اور کثير المذہبی معاشرے کے حامل اس ملک ميں بی جی پی کی حکومت کے دوران مذہبی کشيدگی کافی بڑھی ہے۔ نئی دہلی حکومت ايسے تمام تاثرات کو غلط قرار ديتی ہے۔